Advertisement
Advertisement
Advertisement

سینیئر پاکستانی اداکار شدید بیمار؛ مداحوں سے دعاؤں کی اپیل

Now Reading:

سینیئر پاکستانی اداکار شدید بیمار؛ مداحوں سے دعاؤں کی اپیل

سینیئر پاکستانی اداکار شدید بیمار؛ مداحوں سے دعاؤں کی اپیل

پاکستان کے معروف و سینیئر اداکار طلعت حسین شدید بیمار ہوگئے ہیں۔

ڈراموں، فلموں، ریڈیو اور تھیٹر کے معروف ایوارڈ یافتہ اداکار طلعت حسین کی عمر 80 سال سے زائد ہے جبکہ انہوں نے اپنی عمر کا بیشتر حصہ اداکاری، صداکاری، آرٹ اور فن کو دی۔

لندن سے تعلیم حاصل کرنے والے طلعت حسین نے پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) سے اداکاری کا آغاز کیا اور انہوں نے برطانوی ٹی وی سمیت بالی ووڈ فلموں میں بھی کام کیا۔

طلعت حسین طویل العمری سمیت دیگر طبی پیچیدگیوں کے باعث کچھ سال سے اسکرین سے دور ہیں اور اب وہ انتہائی علیل ہوکر بستر اور ویل چیئر تک محدود ہوگئے۔

Advertisement

طلعت حسین کی اہلیہ رخشندہ طلعت نے بتایا کہ بہت زیادہ سگریٹ نوشی کرنے کی وجہ سے ان کے شوہر کے پھیپھڑے کمزور ہوچُکے ہیں، جن میں بار بار پانی بھر جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پھیپھڑوں سے پانی نکالنے کے لیے انہیں متعدد بار اسپتال منتقل کیا گیا اور کمزوری کی وجہ سے وہ گھر میں گر بھی پڑے تھے، جس وجہ سے اب وہ ویل چیئر اور بستر تک محدود ہوچُکے ہیں۔

اہلیہ کے مطابق ان کے شوہر نے فن کو پوری زندگی دی اور اب ان کے علاج پر اچھا خاصا خرچ ہو رہا ہے، اگر حکومت کا ثقافتی ادارہ مدد کرنا چاہے تو وہ انکار نہیں کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر