
شاہ رخ خان کا سنجے لیلا بھنسالی کیساتھ کام سے انکار؟
بالی وڈ کے بےتاج بادشاہ شاہ رخ خان نے نامور فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
شاہ رخ خان نے گزشتہ سال ‘پٹھان’ اور ‘جوان’ جیسی ایکشن سے بھرپوربلاک بسٹر فلموں کے ساتھ زبردست واپسی کی ہے، تاہم معروف فلمساز راج کمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی ان کی فلم ‘ڈنکی’ شائقین کو مسحور کرنے اور توقع کے مطابق کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان نے اپنی ہٹ فلم ’دیوداس‘ کے ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ ان کی نئی رومانوی فلم “انشاء اللہ” کی پیشکش کو ٹھکرا دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کنگ خان نے پہلے ”انشاءاللہ“ کا اسکرپٹ دیکھ کراس فلم میں دلچسپی ظاہر کی تھی لیکن انہوں نے فلمساز کے ساتھ اپنی آخری ملاقات میں فیصلہ تبدیل کرلیا۔
سُپر اسٹار نے سنجے لیلا بھنسالی کو پیغام بھیجا ہے کہ وہ ان کی فلم میں کام کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے، انہوں نے بہت زیادہ رومانوی فلموں میں کام کر لیا اور اب مزید اس میں دلچسپی نہیں رکھتے۔
شاہ رخ نے فلمساز کو یہ بھی پیغام ارسال کیا ہے کہ وہ کسی نئے آئیڈیا کے ساتھ ان نے رابطہ کریں کیونکہ وہ سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں ہیں لیکن وہ اب اس طرح کی رومانوی فلموں سے ہٹ کر کچھ نیا کرنا چاہتے ہیں۔
واضح رہےکہ سنجے لیلا بھنسالی رومانوی فلم بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں جس کے لئے وہ کاسٹ کی تلاش میں ہیں، اس سلسلے میں وہ بالی وڈ کی بڑی شخصیات سے بات کر چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News