
ایمن سلیم نے ولیمے پر کس نامور بھارتی ڈیزائنر کا ڈریس پہنا؟
پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ایمن سلیم کی شادی کی تقاریب کی تصاویر اور ان کے ملبوسات آج کل سوشل میڈیا پر کافی زیر بحث ہیں۔
گزشتہ روز ایمن سلیم کے ولیمے کی ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس میں ان کی شادی ہال میں انٹری کا انداز اور لباس سب کی توجہ حاصل کر نے میں کامیاب ہوگیا۔
سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے ولیمے کی تقریب میں نامور بھارتی فیشن ڈیزائنر ’منیش ملہوترا’ کا تیار کردہ سفید کلاسیکل لہنگا چولی زیب تن کیا۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
ان کے اس عروسی جوڑی کی ایک اور خاص بات یہ بھی ہے کہ ان کی آستین پر موتی ستاروں سے انگریزی میں’ اے اینڈ کے‘ بھی لکھا ہوا ہے جوکہ دلہن اور دلہا کے ناموں کا پہلا حرف ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وائرل ویڈیو؛ ایمن سلیم کا اپنی مہندی پر دلکش رقص
یاد رہے کہ پاکستان کے سابق کرکٹر سلیم یوسف کی صاحبزادی اور رشتے میں پاکستان کی سابق پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کی بھانجی، ایمن سلیم نے چند برس قبل رمضان کے ایک اسپیشل ڈرامے’ چپکے چپکے‘ سے اداکاری کے میدان میں قدم رکھا تھا۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News