
ایمن سلیم کو اپنی مہندی میں ڈانس کرنا مہنگا پڑ گیا
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ و ماڈل ایمن سلیم اپنی شادی کی تقریبات کے باعث سوشل میڈیا پر چھائی ہوئیں ہیں۔
حال ہی میں ان کی مہندی کی تقریب کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی نظر آئی ہں جس میں وہ ڈانس کر رہی ہیں۔
سفید رنگ کے عروسی لباس میں ملبوس ایمن سلیم کا ڈانس سوشل میڈیا صارفین سمیت ان کے مداحوں کو کچھ خاص پسند نہیں آیا ہے جس پر انہیں بری طرح سے تنقہد کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔
اس حوالے سے بہت سے لوگوں کا خیال تھا کہ اداکارہ کا ڈانس بہت برا ہے جبکہ دوسروں کا خیال تھا کہ اس کا لباس اس کی راہ میں رکاوٹ ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کامران ملک کے ساتھ اپنے باقاعدہ نکاح کا اعلان کیا تھا جس کے بعد انہوں نے اپنی منگنی کی کچھ خوبصورت تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔
ایمن سلیم ایک خوبصورت نوجوان اداکارہ ہیں جنہوں نے پاکستانی شوبز انڈسٹری میں آنے سے پہلے نیویارک میں اپنی شناخت بنائی۔ وہ سابق کرکٹ لیجنڈ سلیم یوسف کی بیٹی ہیں اور لیجنڈ گلوکارہ نازیہ حسن کی بھانجی ہیں۔
باصلاحیت ایمن سلیم صرف ایک اداکارہ اور ماڈل ہی نہیں بلکہ وہ پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی یوتھ ایمبیسیڈر بھی ہیں جنہوں نے ایک ہی گاڑی میں 18 لڑکیوں کو 5 سیکنڈ کے لئے بٹھانے کا ریکارڈ بھی قائم کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News