
سال 2023 کا سب سے بڑا اداکار کون؟ دیپیکا نے نام بتادیا
سال 2023 میں بالی وڈ کو دو بلاک بسٹر فلمیں پٹھان اور جوان دینے والی سپراسٹار دیپیکا پڈوکون نے گزشتہ سال کے بہترین اداکار کے نام کا اعلان کردیا۔
اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر نامور امریکی اداکار و فلمساز بریڈلی کوپر کی پرفارمنس کی ایک تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی ان کی فنکارانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے انہیں سال 2023 کا بہترین اداکار قرار دیا ہے۔
دیپیکا پڈوکون کا مزید کہنا تھا کہ لیونارڈ برنسٹین کے طور پر بریڈلی کوپر کی شاندار کارکردگی حالیہ دنوں میں ان کی سب سے بڑی پرفارمنس میں سے ایک ہے۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
یہ بھی پڑھیں: ہریتک اور دیپیکا کی فلم ’فائٹر‘ کا نیا پوسٹر آتے ہی چھا گیا
دیپیکا پڈوکون کی نئی ایکشن سے بھرپور فلم فائٹر 25 جنوری 2024 کو دنیا بھر میں ریلیز ہونے والی ہے ، جس کے نئے پوسٹر میں مرکزی کرداروں کو فائٹر پائلٹ کے روپ میں پیش کیا گیا ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
اس سے قبل اس فلم کے پہلے گانے ’شیر کھل گئے‘ کے بعد مداحوں کی بے تابی کو دیکھتے ہوئے ایک اور نیا گانا ’عشق جیسا کچھ‘ بھی جاری کیا گیا ، جس میں فلم کے فائٹر پائلٹوں دیپیکا پڈوکون اور ہریتک روشن کو خوشگوار رومانوی انداز میں دیکھا جا سکتا ہے۔
’عشق جیسا کچھ‘ گانا
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News