
سابق مس ورلڈ اور بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار، گیت نگار و اداکار نک جونس نے اپنی اکلوتی بیٹی مالتی میری کی دوسری سالگرہ کا جشن خوب دھوم دھام سے منایا، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
2018 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے اس عالمی شہرت کے حامل جوڑئے کے ہاں 15 جنوری 2022 کو سروگیسی کے ذریعے بیٹی پیدا ہوئی، جس کا نام ’مالتی میری‘ رکھا گیا۔
گزشتہ روز نک جونس نے انسٹاگرام پر مالتی کی سالگرہ کی عالی شان پارٹی کی تصاویر پوسٹ کیں، جنہیں دنیا بھر میں موجود ان کےکروڑوں مداح دیکھ کر اپنی پسندیدگی کا اظہار کر رہے ہیں۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
برتھ ڈے تھیم کی مناسبت سے پارٹی میں ہر طرف سرخ رنگ ںظر آرہا ہے، مالتی کو بھی ہلکی گلابی فراک کے ساتھ سرخ ٹراؤزز پہنایا گیا ہے جبکہ مالتی کی فراک پر سرخ دل بھی بنے ہوئے تھے۔
امریکی گلوکار کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے تبصروں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News