
اننیا پانڈے نے سال 2024 کیلئے اپنی خواہش کا اظہار کردیا
اننیا پانڈے اپنی حالیہ ریلیز ہونے والی فلم، کھو گئے ہم کہاں کی کامیابی سے بےحد لطف اندوز ہو رہی ہیں جو کہ 2023 کے آخر میں ریلیز ہوئی تھی۔
حال ہی میں فلم کی کامیابی کے حوالے سے خصوصی بات چیت کے دوران، اداکارہ اننیا پانڈے نے فلم کے لیے ملنے والے مثبت جائزوں کے بارے میں بات کی اور سال 2024 کے لیے اپنی خواہشات کی فہرست کے بارے میں بات کی۔
اداکارہ نے بتایا کہ سال 2024 میں وہ اپنی ذہنی صحت کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل فہرست رکھیں گی، کوشش کریں گی کہ تھراپی کا سلسلہ بی باقاعدہ جاری رہے ۔
اداکارہ نے اپنی خواہشات کے متعلق مزید بتایا کہ وہ اپنی پروفیشنل اور ذاتی زندگی میں توازن برقرار رکھنا کی خواہشمند ہیں ۔
دوسری جانب اننیا پانڈے نے انکشاف کیا کہ کیا وہ سال 2023 میں بری طرح ٹرول ہونے کے بعد اپنی پرفارمنس کے لیے موصول ہونے والی تعریف کو اپنی کامیابی تسلیم کرتی ہیں۔
اس موقع پر انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کوئی ایسا کردار ادا کرنا چاہتی ہیں جس کے لیے مکمل تبدیلی کی ضرورت ہو، اس حد تک کہ وہ خود کو پہچان نہ سکیں۔
خیال رہے کہ اداکارہ اپنے اگلے پراجیکٹ ’کال می بی‘ کے ساتھ اپنا او ٹی ٹی ڈیبیو کرنے کے لئے بھی تیار ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News