
انکیتا لوکھنڈے شوہر کو مارنے کے بعد مشکل کا شکار
بھارتی نامور اداکارہ انکیتا لوکھنڈے نے مقبول ترین رئیلٹی شو بگ باس 17 میں اپنے شوہر کو مارنے کے بعد سسرالیوں سے معافی مانگ لی۔
اداکارہ انکیتا لوکھنڈے کی ساس بگ باس کے گھر بطور مہمان آئیں ، انہوں نے کہاکہ ان کے شوہر نے اس واقعے کے بعد انکیتا کی ماں کو اس رویے سے متعلق فون کیا ہے۔
یہ بات سننے کے بعد انکیتا لوکھنڈے صدمے کی سی کیفیت میں چلی گئیں، بعدازاں اداکارہ نے ہاتھ جوڑ کر وکی کے والدین سے معافی مانگی۔
اداکارہ نے اپنی ساس سے کہاکہ مما آپ میرے ساتھ اتنا رہی نہیں اسی لیے آپ کو نہیں معلوم کہ میں اور وکی کیسے رہتے ہیں، ہماری مستی چلتی رہتی ہے اور میں نے غصے میں نہیں مارا تھا وکی کو’۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
شو میں انکیتا لوکھنڈے نے سب کے سامنے ہاتھ جوڑتے ہوئے کہا کہ ‘پاپا، آپ کو اور گھر والوں کو میں ہاتھ جوڑ کر سوری کہتی ہوں’۔
واضح رہے کہ انکیتا لوکھنڈے نے بزنس مین وکی جین سے سال 2021 میں شادی کی تھی، دونوں اس سال اکتوبر میں بگ باس 17 کے گھر میں ایک ساتھ داخل ہوئے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News