گلوکارہ مومنہ مستحسن سوشل میڈیا سے دور ہوگئیں
معروف پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن نے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرلی ہے۔
سال 2016 میں عالمی شہرت یافتہ معروف پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کے ساتھ ہٹ گانا “آفریں آفریں” گا کر شہرت حاصل کرنی والی گلوکارہ مومنہ مستحسن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام تصاویر اور ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں۔

انسٹاگرام پر 4 ملین سے زائد فالوورز رکھنے والی گلوکارہ نے اچانک اپنی تمام پوسٹس ڈیلیٹ کرکے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔
انہوں نے اس حوالے سے کوئی بیان بھی جاری نہیں کیا ہے۔
واضح رہے کہ مومنہ مستحسن نے گانا “آفریں آفریں” کے بعد کئی گانے گا کر اپنے مداحوں کے دل جیتے، اُنہوں نے نیویارک کی اسٹونی بروک یونیورسٹی سے بائیومیڈیکل انجنیئرنگ اینڈ اپلائڈ میتھمیٹکس میں دوہری ڈگری حاصل کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
