برٹنی اسپیئرز نے موسیقی کو خیرباد کہہ دیا
پرنسز آف پاپ برٹنی اسپیئرز نے اعلان کیا ہے کہ وہ میوزک انڈسٹری میں واپس نہیں آئیں گی۔
گریمی ایوارڈ یافتہ امریکی موسیقار نے بدھ کے روز اپنے انسٹاگرام پر اپنے نئے البم کے بارے میں گردشی افواہوں پر خاموشی توڑ دی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ان کے البم سے متعلق تمام تر خبریں جھوٹی ہیں اور اب وہ میوزک انڈسٹری میں کبھی واپس نہیں آئیں گی۔

اس کے علاوہ گلوکارہ نے جولیا مائیکلز اور چارلی ایکس سی ایکس کے ساتھ کام کرنے اور مبینہ آنے والی البم کے بارے میں ہونے والی تمام خبروں کو بھی مسترد کردیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ تفریح کے لیے موسیقی لکھتی ہیں اور بتایا کہ انہوں نے پچھلے دو سالوں میں دوسرے لوگوں کے لیے 20 سے زیادہ گانے لکھے ہیں اور خود کو گھوسٹ رائٹر بتاتے ہوئے کہا کہ اور وہ اس سے لطف اندوز ہوتی ہیں۔
خیال رہے کہ برٹنی اسپیئرز نے اپنے والد کے ساتھ جاری عدالتی کیس کے بعد چھ سال کے طویل وقفے کے بعد اگست 2022 میں اپنا نیا البم ریلیز کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
