Advertisement
Advertisement
Advertisement

گلوکار علی ظفر کے مداحوں کے لئے بُری خبر

Now Reading:

گلوکار علی ظفر کے مداحوں کے لئے بُری خبر

گلوکار علی ظفر کے مداحوں کے لئے بُری خبر

عالمی شہرت یافتہ معروف پاکستانی گلوکار علی ظفر کے مداحوں کے لئے بُری خبر آ گئی ہے۔

حال ہی میں گلوکار علی ظفر کے منیجر نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پہلے خود گلوکار سے پی ایس ایل کے سیزن 9 کے ترانے کیلئے رابطہ کیا اور پھر بعد میں معذرت کرلی۔

علی ظفر کے منیجر نے بتایا کہ گلوکار 2 ماہ سے ترانے کی تیاری کر رہے تھے، اُنہوں نے اپنے ذاتی اخراجات پر میوزک پروڈیوسرز اور موسیقاروں کی خدمات حاصل کرنے کے بعد پی سی بی کے سامنے پی ایس ایل 9 کے ترانے کیلئے تین مختلف ورژن پیش رکھے۔

ان کا کہنا تھا کہ علی ظفر ان تینوں ورژنز کو حتمی شکل دینے کیلئے کام کررہے تھے کہ پی سی بی نے گلوکار سے کہا کہ وہ پی ایس ایل 9 کے ترانے کیلئے اُن کے ساتھ مزید کام نہیں کرسکتے۔

منیجر نے بتایا کہ بورڈ کو پی ایس ایل کی کسی ایک فرنچائز کی جانب سے تحفظات کا سامنا تھا، جس کے باعث اُنہوں نے علی ظفر کو ترانے کے پراجیکٹ سے باہر کردیا۔

Advertisement

واضح رہے کہ پی ایس ایل 9 کا آغاز 17 فروری سے ہوگا، پہلا میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ ٹی 20 ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 34 میچ کھیلے جائیں گے اور ایونٹ کا فائنل 18 مارچ کو کراچی میں ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاد نہیں کہ پاکستان نے آپریشن سندور کو تندور بنا دیا تھا ؟ حبا بخاری کا امت شاہ پر طنز
میرے ڈمپلز، ہانیہ عامر سے زیادہ مشہور ہیں، فیصل رحمان کا انوکھا دعویٰ
بیلا حدید آخر کس مرض میں مبتلا ہیں؟ اسپتال سے تصاویر وائرل
سوشل میڈیا اسٹار عمر شاہ کے آخری لمحات؛ چچا کا جذباتی بیان سامنے آگیا
شو ’لازوال عشق‘ پر تنقید؛ عائشہ عمر کی وضاحت سامنے آگئی
بھارت نے پاکستان کا مقبول گانا "بول کفارہ" ایک بار پھر کاپی کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر