Advertisement
Advertisement
Advertisement

تشدد کا واقعہ: راحت فتح علی خان نے ملازم سے ’معافی‘ مانگ لی

Now Reading:

تشدد کا واقعہ: راحت فتح علی خان نے ملازم سے ’معافی‘ مانگ لی

تشدد کا واقعہ: راحت فتح علی خان نے ملازم سے ’معافی‘ مانگ لی

عالمی شہرت کے حامل نامور پاکستانی گلوکار راحت فتح علی نے اپنے ملازم سے معافی مانگ لی ہے۔

گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو خوب گردش کر رہی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہےکہ راحت فتح علی خان اپنے ملازم پر وحشیانہ تشدد کرتے  ہوئےاس سے بار بار کسی بوتل کے بارے میں سوال کر رہے ہیں۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد منفی تبصروں اور شدید نفرت کے بعد  گلوکار راحت فتح علی خان نے ایک ویڈیو جاری کی ہے ، جس میں ان کے ہمراہ ملازم بھی نمایاں ہے۔

گلوکار نے واقعے کی حقیقت سے آگاہ کرتے ہوئے معافی بھی مانگی ہے۔

اپنے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں راحت فتح علی خان نے اپنے ساتھ کھڑے اپنے شاگرد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہیں نوید حسنین جن کے بارے میں ویڈیو وائرل ہوئی ہے، سارا واقعہ آپ ان سے ان کی زبانی ہی سنیے لیکن اس پہلے یہ کہ میں نے اس واقعہ کے بعد اس سے معافی مانگی اور اب ان کیمرہ میں ان سے پھر مانگتا ہوں، یہ میرا بیٹا میرا بچہ ہے۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

راحت فتح علی خان کے ساتھ کھڑے ان کے شاگرد نے کہا کہ ناظرین یہ میرے استاد میرے باپ میرے مرشد ہیں، جس نے بھی یہ حرکت کی ہے بالکل بے وقوفوں والی حرکت ہے، یہ میرے باپ میرے پیر ہیں، باپ بیٹے کو مار ہی لیتے ہوتے ہیں ایسی ویسی کوئی بھی بات نہیں ہے، وہ جو پانی تھا پیر صاحب کا دم کیا ہوا وہ میں کہیں رکھ کر بھول گیا جس وجہ سے انہوں نے مجھے مارا، جو بھی میرے استاد کو بدنام کرنے اور بلیک میل کرنے کی حرکت کر رہا ہے تو آپ خود ہی فیصلہ کر لیں کہ جو آدمی ایسی حرکت کر سکتا ہے وہ کتنا اچھا ہو سکتا ہے۔

Advertisement

راحت فتح علی خان نے بات آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ جو بھی میرے بارے میں غلط خبریں اڑا رہا ہے کہ میں ظلم کرتا ہوں، بہت ظالم ہوں، وہ اپنے گریبان میں خود جھانک کر دیکھیں کہ وہ خود کتنے ظالم ہیں۔

ملازم نوید نے مزید کہا کہ میرے والد کا راحت فتح علی خان سے 40 سالہ تعلق ہے، ویڈیو میں میرے والد بھی موجود ہیں، جس نے بھی یہ ویڈیو بنائی اس نے سازش کی اور وہ بہت بڑا بلیک میلر ہے۔

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
ڈکی بھائی کی ہتھکڑیوں میں ویڈیوز وائرل، سوشل میڈیا پر شدید ردعمل
سامعہ حجاب کیس میں نیا موڑ؛ ملزم حسن زاہد کے وکیل نے اہم شواہد پیش کردیے
علی ظفر کا بارگاہ رسالت ﷺ میں نعت ’’نورِ خدا‘‘ کا ہدیہ پیش
شعیب ملک کی نوجوانوں کو شادی سے متعلق دلچسپ نصیحت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر