Advertisement
Advertisement
Advertisement

ماڈل ٹاؤن پولیس کا جاتی امراء کی رہائشی معمر خاتون کے گھر پر دھاوا

Now Reading:

ماڈل ٹاؤن پولیس کا جاتی امراء کی رہائشی معمر خاتون کے گھر پر دھاوا

ماڈل ٹاؤن اے وی ایل ایس پولیس نے جاتی امراء کی رہائشی معمر خاتون کے گھر پر چھاپہ مارا اور کاریں، سونا اور ڈالر لے گئی۔

   رائیونڈ میں واقع جاتی امراء کی رہائشی خاتون کے گھر پر ماڈل ٹاؤن اے وی ایل ایس پولیس نے بغیر وارنٹ کے کارروائی کی اور گھر سے دو کاریں، اٹھارہ تولے سونا، سترہ ہزار ڈالر، تین عدد قیمتی گھڑیاں، سینمیٹک کیمرا اور گھر میں لگے ڈی وی آر لے گئی۔

 لاہور پریس کلب میں فلم پروڈیوسر ڈاکٹر رفعت المنتہا نے اپنی والدہ فیروزہ بیگم، سینئر اداکار راشد محمود اور صدر اکیڈمی آف فیملی فزیشن ڈاکٹر طارق میاں  کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔

ڈاکٹر رفعت نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  پاکستانی شہری، ایک وکیل، اوورسیز پاکستانی ہوں اور امریکا میں رہتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس نے میرے گھر پر دھاوا بولا، میری والدہ گھر پر اکیلی تھیں۔ انہیں زدوکوب کیا۔ اس دوران پولیس نے گھر کا سامان لوٹا۔ میری والدہ ابھی تک شاک میں ہیں۔

Advertisement

ڈاکٹر رفعت نے کہا کہ میں کہتی ہوں کہ اگر کوئی غیر قانونی کام ہوا ہے تو اس کو قانونی طریقے سے دیکھا جائے ناکہ قانون کو اپنے ہاتھ میں لے کر کسی بھی شہری کے ساتھ زیادتی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ میں پوچھنا چاہتی ہوں کہ پاکستان میں  قانون نام کی کوئی چیز ہے، پاکستان میں فلم بنائی، اپنا سرمایہ  لگایا، ہمارے ساتھ ناروا سلوک کیا گیا۔

اے وی  ایل ایس پولیس کا ذیلی ادارہ ہے، یہ اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کررہا ہے، اس ادارے نے کرپشن کا بازار گرم کیا ہوا ہے، اس کو لگام ڈالی جائے تاکہ شہری اس کے عذاب سے محفوظ رہ سکیں، یہ ذیلی ادارہ پولیس کی چھتری کے نیچے اپنے ناجائز اختیارات استعمال کرتاہے۔

ڈاکٹر رفعت نے الزام لگایا کہ مبینہ طور پر اس سارے عمل کے پیچھے پولیس افسر رانا تنویر کا ہاتھ ہے، وہ مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان، وزیر اعظم ، وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب اس واقعے کا نوٹس لیں اور ذمہ داروں کو قرار واقعی سزادی جائے، یہ پاکستان میں کیا ہورہا ہے۔

سینئر اداکار راشد محمود نے کہا کہ وہ اس واقعے کی پرزور مذمت کرتے ہیں، ان کا بھی اعلیٰ حکام سے مطالبہ ہے کہ اس خاندان کے ساتھ  ہونے والی زیادتی کا ازالہ کیا جائے، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا ہے، پنجاب پولیس ایک بہترین فورس ہے، ایسے غیر ذمہ دار افسروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر