آیوشمان کھرانہ ’دل دل پاکستان‘ گانے کے بعد مشکل میں پھنس گئے
بالی وڈ کے نامور اداکار اور گلوکار آیوشمان کھرانہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہیں ’دل دل پاکستان‘ گاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
آیوشمان کھرانہ کی یہ ویڈیو کسی کنسرٹ کی ہے ، جس میں وہ اسٹیج پر کھڑے ہوکر پاکستان کے مشہور زمانہ قومی نغمے دل دل پاکستان گاتے نظر آرہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر زیرِ گردش یہ ویڈیو ایک صارف نے ایکس پر شئیر کی ، جس کے حوالے سے تفصیلات درج نہیں کہ یہ کب اور کہاں کی ہے۔
اس ویڈیو کے منظرِ عام پر آتے ہی بھارتی صارفین نا صرف اداکار پر برہم ہو رہے ہیں بلکہ انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے پاکستانی صارف نے کیپشن میں لکھا کہ ‘ بالی وڈ کے اداکار آیوشمان کھرانہ نے دل دل پاکستان گایا، اب وہ وقت بھی دور نہیں جب پورا بھارت دل دل پاکستان گائے گا’۔
ویڈیو دیکھیں:
bollywood actor ayushman khurrana singing dil dil pakistan, the day is not far when whole india will sing dil dil pakistan.#babrimasjid #RamMandir pic.twitter.com/Yj0lBA80y6
— Maaz (@Im_MaazKhan) January 24, 2024
اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے تبصروں اور ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے لیکن اس ویڈیو کی حقیقت کیا ہے ؟ ابھی اس حوالے سے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
