
ریلیز سے چند روز قبل فلم ’فائٹر‘ کو بڑا دھچکا
ریلیز سے چند روز قبل بھارت کی انتہائی متوقع فلم ’فائٹر‘ کو بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فائٹر کی ریلیز سے صرف چند دن دور ہے۔ سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں ہریتک روشن، دیپیکا پڈوکون اور انیل کپور سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ یہ فلم 25 جنوری 2024 کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلم کی ریلیز سے پہلے، سی بی ایف سی (سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن) کی جانب سے فلم میں چار ترمیم کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔
سنسر بورڈ کی جانب سے کی گئی ہدایات میں تمباکو نوشی کے پیغام کا ہندی میں ذکر کرنے ، گالی کو خاموش یا تبدیل کرنے اور ہریتک روشن اور دیپیکا کے غیر مناسب اور بولڈ سینز کو تبدیل کرنا شامل ہے۔
ان تبدیلیوں کی تجاویز کے بعد 19 جنوری کو فلم کے لئے سنسر سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا ہے میں بتایا گیا ہے کہ فلم کا دورانیہ 2 گھنٹے اور 46 منٹ ہے۔
خیال رہے کہ فائٹر 25 جنوری کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہو گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News