
انڈسٹری میں گووندا جیسا اداکار موجود نہیں، روینہ ٹنڈن
روینہ ٹنڈن اور گووندا 1990 کی دہائی میں بالی ووڈ میں ایک کامیاب جوڑی کے طور پر جانے جاتے تھے۔ اس جوڑی نے انڈسٹری کو بڑی ہٹ اور کامیاب فلمیں بھی دیں ہیں تاہم، بعد میں اداکار کے کیریئر میں زوال بھی دیکھا گیا۔
اس حوالے سے حال ہی میں اداکارہ روینہ ٹنڈن نے گووندا کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربے کے متعلق بات کی۔
ایک انٹرویو میں، روینہ ٹنڈن نے اپنے ساتھی اداکار گووندا کے بارے میں بات کی اور کہا “اس قسم کی فلمیں جہاں چی چی کی صلاحیتوں کو مکمل طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے وہ اب نہیں بن رہی ہیں۔ مجھے نہیں لگتا کہ اس انڈسٹری نے کبھی چی چی جیسا باصلاحیت اداکار دیکھا ہے۔ میں نے آج تک ایسا اداکار نہیں دیکھا جو ایک ہی سین میں ناظرین کو ہنسا اور رلا سکے۔”
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ گووندا میں یہ صلاحیت تھی کہ وہ کسی سین کو کامیڈی سے سنجیدہ میں بآسانی بدل سکتے ہیں۔
روینہ اور گووندا کی جوڑی نے 1990 کی دہائی میں کئی کامیڈی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے۔ ان میں راجا جی، دلے راجہ، آنٹی نمبر 1، سینڈوچ، انکھیوں سے گولی مارے، اور اناڑی نمبر 1 شامل ہیں۔
گزشتہ چند سالوں میں، باصلاحیت اداکار گووندا کو کِل دل، ہیپی اینڈنگ، اور دیوانہ میں دیوانہ جیسی فلموں میں دیکھا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News