
سونم کپور نے 16 ماہ کے دوران 20 کلو وزن کم کرلیا
معروف بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور اپنا وزن کم کرنے کے اپنے سفر پر گامزن ہیں جس کے متعلق انہوں نے ایک اپ ڈیٹ بھی شیئر کی ہے۔
سال 2018 میں کاروباری شخصیت آنند آہوجا سے شادی کی جس کے بعد سال 2022 میں اپنے بیٹے کی پیدائش کے بعد ایک نئے دور کا آغاز کیا اور اس سفر اور اس کے ساتھ آنے والے چیلنجوں کو سوشل میڈیا پر باقاعدگی کے ساتھ شیئر کرتی رہی ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے مداحوں کو اپنے ایک اور نئے سفر کے متعلق آگاہ کیا ہے ۔
سونم کپور نے انسٹا اسٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کی اور بتایا کہ انہوں نے گزشتہ 16 ماہ کے دوران اپنا 20 کلو وزن کم کرلیا ہے اور یہ سفر اب بھی جاری ہے۔
یہ پہلی بار نہیں ہے کہ سونم کپور نے اپنے بعد از پیدائش جسمانی تبدیلی کے سفر کے بارے میں پوسٹ کیا ہو۔ پچھلے ہفتے، انہوں نے اپنی چند تصاویر کی پوسٹ کی تھیں جو ایک لہنگا سیٹ میں بالکل شاندار لگ رہی تھی۔
اس پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے بتایا تھا کہ کسی کریش ڈائیٹ اور دیوانہ وار ورزش کے بغیر 16 ماہ بعد مجھے دوبارہ اپنے جیسا محسوس ہورہا ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News