پریتی زنٹا فلموں میں واپسی کے لئے تیار
بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ پریتی زنٹا، جو اپنی خوبصورتی اور بہترین اداکری کی صلاحیتوں کے لئے جانی جاتی ہیں، فلموں میں واپسی کرنے کے لئے تیار ہیں۔
اس حوالے سے جاری رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اداکارہ بالی ووڈ اسٹار سنی دیول کے ساتھ ان کی آنے والی فلم ‘لاہور 1947’ سے فلموں میں واپسی کریں گی۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اداکارہ نے فلم کے لئے اپنا لک ٹیسٹ بھی دیا ہے اور زیادہ امکان ہے کہ وہ سنی دیول کے ساتھ اس فلم کے ساتھ واپسی کریں گی۔
’لاہور 1947‘ عامر خان پروڈکشنز کے تعاون سے بنائی جائے گی اور یہ ایک پیریڈ فلم ہے جس میں سنی دیول، راجکمار سنتوشی اور عامر خان کی ٹیم نظر آئے گی جس میں سنی دیول مرکزی کردار میں ہیں اور فلم کی شوٹنگ 12 فروری 2024 کو شروع کی جائیگی تاہم ممبئی میں سیٹ پر کام شروع ہو چکا ہے۔
خیال رہے کہ پریتی زنٹا اور سنی دیول نے ‘ہیرو: لو اسٹوری آف اے اسپائی’، ‘فرز’، ‘بھیا جی سپر ہٹ’ سمیت دیگر فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
