Advertisement
Advertisement
Advertisement

فلم ‘فائٹر’کیلئے کس اداکار نے کتنا معاوضہ لیا؟ حیران کن انکشاف

Now Reading:

فلم ‘فائٹر’کیلئے کس اداکار نے کتنا معاوضہ لیا؟ حیران کن انکشاف

فلم ‘فائٹر’کیلئے کس اداکار نے کتنا معاوضہ لیا؟ حیران کن انکشاف

بالی ووڈ کی میگا ایکشن فلم ’فائٹر‘ کے لئے ہریتک روشن سمیت دیگر کاسٹ نے کتنا معاوضہ وصول کیا ہے، یہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔

سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم فائٹر دنیا بھر کے تھیٹرز میں نمائش کے لئے پیش کردی گئی ہے جوکہ نا صرف شائقین کو پسند آرہی ہے بلکہ بزنس بھی اچھا کر رہی ہے۔

ہریتک روشن

ہریتک روشن نے فلم فائٹر میں ‘شمشیر پٹھانیا’ عرف ‘پیٹی’ کا مرکزی کردار ادا کیا ہے، جو کہ ایک باصلاحیت ایئر فورس آفیسر ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہریتک روشن  نے اس فلم کا 50  کروڑ روپے معاوضہ وصول کیا ہے۔

Advertisement

دیپیکا پڈوکون

دیپیکا پڈوکون بالی ووڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں سے ایک ہیں، انہوں نے فلم میں ‘سکواڈرن لیڈر منل راٹھور’ کا کردار ادا کیا ہے۔

فلم میں ہریتک روشن کے ساتھ دیپیکا پڈوکون کی کیمسٹری کو بہت سراہا جارہا ہے، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے فلم کا معاوضہ  15 کروڑ روپے لیا ہے۔

انیل کپور

Advertisement

تجربہ کار بالی وڈ اداکار، انیل کپور فلم میں ‘گروپ کیپٹن راکیش جئے سنگھ’ کا کردار ادا کررہے ہیں جوکہ ناقدین کے مطابق ایک  بہترین انتخاب ہیں۔

چار دہائیوں پر محیط کیریئر کے ساتھ، انیل کپور انڈسٹری کے سب سے زیادہ تجربہ کار  اداکاروں میں سے ایک ہیں۔

ذرائع کے مطابق فلم میں اس کردار کےلئے اداکار نے مبینہ طور پر 7 کروڑ روپے کی رقم وصول کی ہے۔

واضح رہےکہ ہریتک روشن اور دیپیکا پڈوکون کی پاکستان مخالف فلم ‘فائٹر’ 25 جنوری کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی لیکن اس فلم کو متحدہ عرب امارات میں ریلیز نہیں کیا گیا۔

اس فلم میں حقائق کو توڑ موڑ کر پیش کیا گیا ہے، فلم میں دکھایا گیا ہے کہ پلوامہ حملے کے بعد بھارتی فضائیہ پاکستان کے خلاف ایک آپریشن کا منصوبہ بناتی ہے۔

Advertisement

پاکستان کے خلاف بنائی گئی اس فلم کا ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد پاکستانی عوام اور شوبز شخصیات نے شدید غم وغصے کا اظہار کیا تھا۔

صرف یہی نہیں بلکہ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر بھارتی فلم انڈسٹری، ہریتک روشن اور دیپیکا پڈوکون پر بھی تنقید کی گئی، جو اب تک جاری ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by दीपिका पादुकोण (@deepikapadukone)

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر