کنگنا نے اپنایا ’اندرا گاندھی‘ کا روپ، فلم کی تفصیلات جاری
بالی ووڈ کی با صلاحیت اور متنازعہ اداکارہ کنگنا رناوت کی نئی فلم ’ایمرجنسی‘ کی ریلیز کا اعلان کر دیا گیا۔
اس فلم میں کنگنا رناوت سابق بھارتی وزیر اعظم اندرا گاندھی کا کردار ادا کر رہی ہیں جنہیں میڈم کے بجائے ’سر‘ کہا جاتا تھا۔
سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگنا رناوت کی یہ فلم اس سے قبل گزشتہ سال 24 نومبر کونمائش کے لیے پیش کی جانی تھی تاہم اب اس کی ریلیز کی نئی تاریخ سامنے آگئی ہے۔
یہ فلم اُس وقت کی بھارتی وزیر اعظم اندرا گاندھی کی طرف سے 1975 سے 1977 تک لگائی گئی ریاستی ایمرجنسی پر مبنی ایک پیریڈ ڈرامہ ہے۔
ذرائع کے مطابق فلم ایمرجنسی اب 14 جون 2024 کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
کنگنا رناوت کی اس فلم کا باکس آفس پر اداکار ’کارتک آریان‘ کی فلم چندو چیمپئن سے ٹکراؤ ہوگا۔
Unlock the story behind India’s darkest hour. Announcing #Emergency on 14th June, 2024.
Witness history come alive as the most feared & fiercest Prime Minister #IndiraGandhi thunders into cinemas. #Emergency in cinemas on 14th June, 2024.@KanganaTeam @AnupamPKher… pic.twitter.com/lo0J2h4S10
— Zee Studios (@ZeeStudios_) January 23, 2024
اس سے قبل فلم کا مختصر ٹیزر جاری کیا گیا تھا ، جس میں 1971 کا دور دکھایا گیا ہے جس میں اندرا گاندھی کیلئے سابق امریکی وزیر خارجہ ہنری کسنجر کا فون آتا ہے جس میں ان کی جانب سے پوچھا گیا کہ کیا امریکی صدر رچرڈ نکسن انہیں ’سر‘ کے بجائے ’میڈم ‘کہہ کر مخاطب کر سکتے ہیں۔
کنگنا بہترین اداکاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اندرا گاندھی کے ہوبہو انداز میں ہاں کہتی ہیں لیکن پھر اپنے سیکرٹری کو متوجہ کر کے کہتی ہیں کہ امریکی صدرکو کہہ دینا کہ ان کے دفتر میں ہر کوئی انہیں ’سر‘کہہ کر پکارتا ہے۔
فلم ایمرجنسی کا ٹیزر دیکھیں:
واضح رہے کہ فلم ’ایمرجنسی‘ کی خاص بات یہ بھی ہے کہ کنگنا رناوت اس فلم کی ہدایتکارہ بھی ہیں اور انہوں نے اس فلم کی ہدایت کاری کو ایک ’زبردست سفر‘قرار دیا ہے۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
