Advertisement
Advertisement
Advertisement

راکھی ساونت بڑی مشکل میں پھنس گئیں

Now Reading:

راکھی ساونت بڑی مشکل میں پھنس گئیں
راکھی ساونت

راکھی ساونت بڑی مشکل میں پھنس گئیں

ممبئی کی عدالت کی جانب سے ڈرامہ کوئین راکھی ساونت کی پیشگی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی گئی ہے۔

اس حوالے سے جاری رپورٹ کے مطابق دندوشی سیشن کورٹ نے پرائیویٹ ویڈیوز لیک کرنے کے الزام میں سابقہ شوہر عادل خان درانی کی طرف سے راکھی ساونت کے خلاف دائر کیے گئے مقدمے میں ان کی پیشگی ضمانت مسترد کر دی ہے۔

اس معاملے پر ریمارکس جاری کرتے ہوئے عدالت کا کہنا تھا کہ راکھی کی جانب سے جاری کی جانے والی ویڈیوز نا صرف فحش بلکہ ایک مجرمانہ عمل بھی ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج شری کانت وائی بھوسلے نے 8 جنوری کو اداکارہ کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ سنایا تھا جبکہ اس کا تفصیلی حکم جمعہ کو جاری کیا گیا۔

قبل ازیں عدالت نے راکھی ساونت کو گرفتاری سے عبوری تحفظ کی اجازت دی تھی جس کا دورانیہ بڑھا دیا گیا تھا۔ راکھی ساونت کو گرفتاری سے عبوری تحفظ گزشتہ سال 29 نومبر کو ان کی پیشگی ضمانت کی درخواست کی پہلی چند سماعتوں کے دوران دیا گیا تھا۔

Advertisement

خیال رہے کہ اداکارہ نے ایک ٹیلی ویژن شو میں اپنا موبائل فون دکھایا تھا جس میں عادل خان درانی سے متعلق جنسی طور پر واضح مواد موجود تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر