
کرداروں کیطرح حقیقی زندگی میں بھی جذباتی ہوں، سجل علی
اداکارہ سجل علی پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی اپنی فنکارانہ صلاحیتوں ، پرکشش شخصیت اور انداز کی وجہ سے مشہور ہیں۔
سجل علی کا نام پاکستان شوبز انڈسٹری میں کسی تعرف کا محتاج نہیں وہ ایک خوبصورت ماڈل اور انتہائی باصلاحیت اداکارہ ہیں جنہوں نے کئی سپر ہٹ ڈراموں اور فلموں میں اپنی بہترین اداکاری سے اپنے آپ کو منوایا ہے۔
سجل علی آنگن، یقین کا سفر، یہ دل میرا، صنف آہن، عشق لا اور کچھ ان کہی جیسے ہٹ ڈراموں میں اپنی غیر معمولی اداکاری کے لیے بے حد شہرت رکھتی ہیں۔
دس ملین سے زائد انسٹاگرام پر فالوورز کی حامل اداکارہ نے پاکستان کے ساتھ ساتھ بالی وڈ فلم ’مام‘ میں بھی نامور لیجنڈری آنجہانی اداکارہ سری دیوی کے مدمقابل کام کرکے خوب داد سمیٹی
سجل علی نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں بطور مہمان شرکت کی اور مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔
سجل علی نے کہا کہ وہ حقیقی زندگی میں بھی اتنی ہی جذباتی ہیں جتنی کہ وہ ادکاری کرتے وقت نظر آتی ہیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
انہوں نے کہا کہ ممکن ہے کہ دیکھنے والوں کو لگتا ہے کہ اب سجل علی بدل گئی ہے، وہ مضبوط ہوگئی ہے لیکن درحقیقت وہ اب بھی جذباتی ہے۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ اپنے جذبات کو کبھی ختم نہیں کرسکتی اگر ایسا کیا تو پھر اداکاری نہیں کرسکوں گی، مجھ میں ہر طرح کے جذبات کوٹ کوٹ کر بھرے ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News