Advertisement
Advertisement
Advertisement

عینا آصف کی کس عادات سے ان کی والدہ سخت نالاں ہیں؟

Now Reading:

عینا آصف کی کس عادات سے ان کی والدہ سخت نالاں ہیں؟
عینا آصف کی کس عادات سے ان کی والدہ سخت نالاں ہیں؟

عینا آصف کی کس عادات سے ان کی والدہ سخت نالاں ہیں؟

دنیا کی تمام ہی مائیں اپنے بچوں سے نہ صرف بے حد محبت کرتی ہیں بلکہ ان کی بہتر تعلیم و تربیت کے لیے کوشش اور دعائیں بھی کرتی ہیں تاہم کبھی کبھار بچوں میں کوئی ایسی عادات کوجنم لے لیتی ہیں جو انہیں ناگوار گزرتی ہے اسی میں عینا آصف بھی شامل ہیں جن کی ایک عادت سے ان کی والدہ کافی نالاں رہتی ہیں۔

عینا آصف انڈسٹری کی ایک کم عمر، باصلاحیت اور خوبصورت ابھرتی ہوئی اداکارہ ہیں۔ انہوں نے ڈرامے مائی ری میں اینی کے کردار سے لوگوں کے دل جیت لیے ہیں۔ اور یہ کردار صرف 15 سال کی عمر میں عینا آصف کو چائلڈ اسٹار سے سیدھا لیڈ کیٹیگری میں لے آیا۔

عینا کا شمار ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے چھوٹی عمر میں بطورچائڈ اسٹار اپنی اداکاری کا آغاز کیا۔ واضح رہے کہ عینا نے پہلی سی محبت سے شہرت حاصل کی۔ تاہم  ان کا ڈرامہ ہم تم بھی خاصا مقبول ہوا، اس کے علاوہ  وہ پنجرہ، پہچان اور بے بی باجی سمیت کئی ڈراموں میں بھی پرفارم کر چکی ہیں۔

عینا کو گزشتہ دنوں ایک نجی چینل کے شو میں بطور مہمان مدعو کیا گیا جہاں انہوں نے میزبان کے ساتھ ہلکے پھلکے انداز میں بات کرتے ہوئے ذاتی اور شوبز انڈسٹری کے بارے میں اپنی رائے کا ظہار کیا۔

عینا کی والدہ نے اپنے ایک انٹرویو میں بیٹی کے بال کھانے کی عادت کا ذکرکیا تھا اور کہا تھا وہ ان کی اس عادت سے کافی پریشان ہیں جب شو میں میزبان نے عینا سے بال کھانے کا ذکر کیا اور عینا سے پوچھا آپ ایسا کیوں کرتی ہیں تو اس پر عینا کا کہنا ہے تھا کہ وہ اپنے بال نہیں کھاتی بلکہ انہیں صرف سونگھتی ہیں اور پتا نہیں ان کی یہ عادات کیسے پیدا ہوئی۔ ان کا مزید یہ بھی کہناتھا کہ جب وہ رات کو سوتی ہیں تب بھی وہ بالوں کو اپنے ناک کے قریب رکھ کر سونگھتی ہیں اور ان کی والدہ ان کی اس عادت کو سخت ناپسند کرتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر