’دی آرچیز‘ کی کاسٹ کے معاوضے کے متعلق اہم انکشاف
بالی وود کی معروف فلمساززویا اختر کی ہدایاتکاری میں بننے والی فلم ’دی آرچیز‘، جس سے سہانا خان ، اگستیا نندا، خوشی کپور نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا ہے، گزشتہ سال او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کی گئی۔
اس فلم کی کاسٹ میں شامل اگستیہ نندا، سہانا خان اور خوشی کپور سمیت ویدانگ رائنا، مہر آہوجا، ادیتی سیگل اور یوراج مینڈا بھی شامل تھے۔
اس فلم کی کاسٹ میں موجود تمام ڈیبیو اسٹارز کے معاوضے کے متعلق ایک رپورٹ میں انکشاف کرتے ہوئے زویا اختر نے بتایا ہے کہ وہ ان تمامساتوں اداکاروں کے ساتھ یکساں سلوک کرتی ہیں۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
خیال رہے کہ’دی آرچیز‘ کو ناقدین اور شائقین نے اس کے اہم ستاروں خصوصاً معروف اداکاروں اگستیہ نندا اور سہانا خان کی مایوس کن اداکاری پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
خراب اداکاری کے علاوہ، فلم کو “نیپو فیسٹ” ہونے کی وجہ سے بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا کیونکہ کاسٹ بالی ووڈ کی شخصیات کے رشتہ دار تھے۔
واضح رہے کہ آرچی اینڈریوز کا کردار ادا کرنے والے آگسٹیا نندا اسٹار جوڑے امیتابھ بچن اور جیا بچن کے پوتے ہیں۔ خوشی کپور – جو بیٹی کوپر کا کردار ادا کرتی ہیں – سری دیوی اور بونی کپور کی بیٹی ہیں۔
ویرونیکا لاج کا کردار ادا کرنے والی سہانا خان شاہ رخ خان کی بیٹی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
