Advertisement
Advertisement
Advertisement

روہت شیٹی کا بالی ووڈ کے ’خانز‘ کو فلم میں ایک ساتھ کاسٹ کرنے کا اشارہ

Now Reading:

روہت شیٹی کا بالی ووڈ کے ’خانز‘ کو فلم میں ایک ساتھ کاسٹ کرنے کا اشارہ
روہت شیٹی

روہت شیٹی کا بالی ووڈ کے ’خانز‘ کو فلم میں ایک ساتھ کاسٹ کرنے کا اشارہ

بالی ووڈ کے معروف اور مقبول ترین ہدایتکار روہت شیٹی نے اپنی فلم میں انڈسٹری کے تینوں ’خانز‘ کو ایک ساتھ کاسٹ کرنے کا اشارہ دے دیا ہے۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران ہدایتکار نے اپنی ویب سیریز کے متعلق بات چیت کرتے ہوئے اپنے مستقبل کے منصوبوں کا اشتراک کیا جس میں ایک منفرد فلمی تصور اور بالی ووڈ کے 3 خانز کو اکٹھا کرنے کا امکان شامل تھا۔

انٹرویو کے دوران جب روہت شیٹی سے پوچھا گیا تھا کہ شاہ رخ خان، عامر خان اور سلمان خان میں سے کس کے ساتھ کام کرنا چاہیں گے جس کا جواب بہت دلچسپ تھا۔

اس سوال کے جواب میں ہدایتکار کا کہنا تھا کہ کہ کسی ایک ساتھ کیوں، تینوں کے ساتھ کام کریں گے لیکن آرام آرام سے، ابھی بہت وقت ہے اور پوری انڈسٹری کو پولیس بنا دیں گے۔

خیال رہے کہ روہت شیٹی، چنئی ایکپریس میں شاہ رک خان کے ساتھ کام کرچکے ہیں جو کہ بہت کامیاب رہی تھی اور اب وہ اس قسم کی فلم دوبارہ بنانے کے خواہشمند ہیں۔

Advertisement

خیال رہے کہ روہت شیٹی نے ’انڈین پولیس فورس‘ کے ساتھ اپنا او ٹی ٹی ڈیبیو کیا ہے جو کہ ایمیزون پرائم پر ریلیز ہوئی ہے۔

اس ویب سیریز میں سدھارتھ ملہوترا، شلپا شیٹی اور وویک اوبرائے اہم کردار ادا کریں گے۔ انڈین پولیس فورس میں شویتا تیواری، نکیتن دھیر، رتوراج سنگھ، مکیش رشی اور للت پریمو بھی اہم کرداروں میں ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
ڈکی بھائی کی ہتھکڑیوں میں ویڈیوز وائرل، سوشل میڈیا پر شدید ردعمل
سامعہ حجاب کیس میں نیا موڑ؛ ملزم حسن زاہد کے وکیل نے اہم شواہد پیش کردیے
علی ظفر کا بارگاہ رسالت ﷺ میں نعت ’’نورِ خدا‘‘ کا ہدیہ پیش
شعیب ملک کی نوجوانوں کو شادی سے متعلق دلچسپ نصیحت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر