
نورا فاتیحی نے خود کو’باربی ڈول’ قرار دیدیا
بالی وڈ کی اداکارہ اور ماہر رقاصہ نورا فاتحی نے خود کو’باربی ڈول’ قرار دےدیا۔
نورا فاتحی اکثر سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں لیکن کئی بار انہیں لباس کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
نورا فاتحی نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنا سرخ لباس میں گلیمرس فوٹو شوٹ پوسٹ کیا ، جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’خوبصورت چہرہ اور باربی ڈول‘۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
نورا فاتحی کے اس فوٹو شوٹ کو ان کے چاہنے والے کافی پسند کر رہے ہیں اور تصاویر پر جم کر کمنٹس بھی کر رہے ہیں۔
فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو کچھ صارفین کو ان کا یہ انداز بے حد پسند آیا جبکہ کچھ نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
حال ہی میں بالی وڈ کے نامور کوریو گرافر ریمو ڈی سوزا نے نورا فاتحی اور ہریتک روشن کو انڈسٹری کے بہترین ڈانسرز قرار دیا ہے۔
ڈانسر اور اداکارہ نورا فاتحی آج کل ریمو ڈی سوزا کے ہمراہ ایک مقبول ڈانس رئیلٹی شو میں تیسری بار جج کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔
اس شو کے فائنل میں نورا فاتحی نے بھی اسٹیج پر پرفارم کیا،ان کی شاندار پرفارمنس کو دیکھنے کے بعد ریمو ڈی سوزا نے نورا کی تعریف کرتے ہوئے انہیں “نمبر ون خاتون بالی ووڈ ڈانسر” کے طور پر سراہا۔
نورا کی رقص کی مہارت کو تسلیم کرتے ہوئے، ریمو نے کہاکہ “مرد ڈانسرز میں ہم سب کو معلوم ہے کہ نمبر ون پر ہریتک روشن ہیں لیکن خواتین ڈانسرز میں، اس پرفارمنس کو دیکھنے کے بعد، کوئی شک نہیں، نورا فاتحی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News