
دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے بالآخر خوشخبری سنادی
حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں دیپیکا پڈوکون نے اپنی شادی کے پانچ سال مکمل ہو نے کے بعد خاندانی منصوبہ بندی کے حوالے سے کھل کر اظہار کیا ہے۔
رنویر سنگھ نے 2015 میں دیپیکا پڈوکون سے اپنی محبت کا اظہار کیا تھا جبکہ 2018 میں اس جوڑے نے اٹلی میں ایک پُروقار تقریب میں دھوم دھام سے شادی کی تھی۔
دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ اپنے کیریئر میں ایک ساتھ چار فلموں ’رام لیلا‘، ’باجی راؤ مستانی‘ ، 83 اور ’پدماوت‘ میں کام کرچکے ہیں۔
اب اس سال انہیں ایک ساتھ فلمساز روہت شیٹی کی فلم ’سنگھم اگین‘ میں ساتھ دیکھا جائےگا۔
انٹرویو کے دوران میزبان نے سپراسٹار اداکارہ سے ماں بننے کے حوالے سے سوال کیا تو دیپیکا پڈوکون نے مسکراتے ہوئے کہاکہ رنویر اور وہ بچوں سے پیار کرتے ہیں، ہم اس دن کے منتظر ہیں جب ہم اپنا خاندان شروع کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ جب وہ ان لوگوں سے ملتی ہوں جن کے ساتھ وہ بڑی ہوئی ہیں جیسے خالہ، چچا، خاندانی دوست تو وہ ہمیشہ اس موضوع سے متعلق بات کرتے ہیں اور سوال کرتے ہیں کہ انہوں نے کیسے ابھی تک اس بارے میں نہیں سوچا؟۔
دیپیکا پڈوکون نے مزید کہاکہ خاندان والے ان سے ایک مشہور شخصیت کے طور پر نہیں ملتے، وہ ہر موضوع پر بات کرتے ہیں اور جواب مانگتے ہیں، ان کا خاندان انہیں مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے ، وہ اور رنویر سنگھ بھی اپنے بچوں میں یہی روایتیں اور اقدار دیکھنا چاہتے ہیں۔
رنویر سنگھ نے حالیہ کافی ود کرن شو میں دوران انٹرویو بتایاکہ انہوں نے دیپیکا پڈوکون کو منگنی میں اپنی کمائی سے بڑھ کر کئی گنا زیادہ مہنگی اور قیمتی انگوٹھی دی تھی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنویر سنگھ نے دیپیکا پڈوکون کو منگنی میں چند لاکھوں کی نہیں بلکہ تقریباً 3 کروڑ بھارتی روپے کی لاگت سے بنی ہیرے کی انگوٹھی پہنائی تھی جوکہ تقریباً 5 کروڑ پاکستانی روپے بنتے ہیں۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اس دوران اس جوڑے نے اپنی محبت کی داستان، اپنے کیریئر اور شادی شدہ زندگی سے متعلق باتیں کیں۔
رنویر سنگھ نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے 2015 میں دیپیکا پڈوکون کو شادی کی پیشکش کی تھی ، تاہم دونوں نے اسے تین سال تک خفیہ رکھا۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News