
حدیقہ کیانی کی پوسٹ نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کر دیا
حدیقہ کیانی پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول گلوگارہ ، اداکارہ ،گیت نگاراور سماجی کارکن ہیں۔
انہوں نے ناصرف متعدد مقامی و بین الاقوامی ایوارڈ اپنے نام کیے ہیں بلکہ دنیا کے بہترین معزز مقامات پر پرفارم بھی کیا ہے جن میں رائل البرٹ ہال اور کینیڈی سنٹر شامل ہیں۔
2006 میں حدیقہ کیانی نے پاکستان کا چوتھا بڑا شہری اعزاز تمغہ امتیاز اپنی موسیقی کی بہترین خدمات کے صلے میں حاصل کیا۔
2010 میں انہیں اقوام متحدہ ڈویلپمنٹ پروگرام کی گڈول سفیر بنایا گیا ، جس کے بعد وہ پاکستان کی اقوام متحدہ میں پہلی گڈول سفیر بن گئیں۔
گزشتہ روز حدیقہ کیانی نے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر پوسٹ کیں ، جن میں دیکھا جا سکتا ہےکہ وہ پاکستان کے خوبصورت مقام ’اسکردو‘ میں ہیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
اس پوسٹ کی قابل ذکر بات یہ ہے کہ انہوں نے جو کیپشن دیا اس کے بعد ان کے لاکھوں مداح کشمکش میں مبتلا ہو گئے۔
حدیقہ کیانی نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ’کسی خاص چیز پر کام کررہی ہوں’۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
اس سے قبل حدیقہ کیانی نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ عاطف اسلم کے ساتھ دبئی میں ایک کنسرٹ میں موجود ہیں اور دونوں مل کر 12 سال قبل ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم ‘بول’ کا مقبول ترین گانا ‘ہونا تھا پیار’ گا کر اپنی جادوئی آواز کا جادو جگارہے ہیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
سوشل میڈیا کے ذریعے دنیا بھر میں موجود ان دونوں نامور گلوکاروں کے مداح اس زبردست پرفارمنس کو دیکھ کر خوش ہو گئے ہیں اور یہ کلپ کافی وائرل بھی ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ گانا ‘ہونا تھا پیار’ کامیاب ترین پاکستانی فلمساز شعیب منصور کی سپر ہٹ فلم ‘بول’ کا ہے، جسے حدیقہ کیانی اور عاطف اسلم نے گایا تھا۔
اس فلم کی مرکزی کاسٹ میں ماہرہ خان، حمیمہ ملک ، عاطف اسلم اور ایمان علی شامل تھے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News