روہت شیٹھی نے کنگ خان کے ساتھ اپنے جھگڑے کی خبروں کی تردید کردی
بالی ووڈ کے مشہور و معروف ہدایتکار روہت شیٹھی نے کنگ خان کے ساتھ اپنے جھگڑے کی خبروں کی تردید کردی۔
روہت شیٹھی نے شاہ رخ خان کے ساتھ ابھی تک صرف 2 فلمیں بنائی ہیں پہلی ’چنائے ایکسپریس‘ جو 2013 میں اور دوسری ’دل والے‘ جو 2015 میں ریلیز ہوئی۔
ان دو فلموں کے بعد انہوں نے دوبارہ ساتھ کام نہیں کیا، اسی وجہ سے بھارتی میڈیا پر یہ خبریں گردش کرنے لگیں کہ ان دونوں کے درمیان کوئی ناراضگی چل رہی ہے۔
اب حال ہی میں روہت شیٹھی نے اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں میڈیا پر پھیلی ناراضگی اور جھگڑے کی خبروں کی تردید کردی ۔
انہوں نے کہا کہ اگر انہیں کوئی ایسی اچھی کہانی ملی جس پر وہ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کر سکیں تو ہم دوبارہ ایک ساتھ ضرور کام کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ کنگ خان کے ساتھ نئی فلم بنانے کے لیے کہانی ’چنائے ایکسپریس‘ سے زیادہ اچھی ہونی چاہیے ورنہ ان کے ساتھ کام کرنے کا جو معیار بن گیا ہے اس تک نہیں پہنچا جاسکے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
