
سلینا گومز کا گلوکاری چھوڑنے کا فیصلہ؟
نامور امریکی گلوکارہ اور اداکارہ سلینا گومز نے ایک بار پھر گلوکاری چھوڑنے کا اشارہ دیا ہے۔
سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق سلینا گومز نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ان کی اگلی البم ہوسکتا ہے کہ آخری ہو، ممکن ہے وہ گلوکاری کو مکمل طور پر چھوڑدیں۔
اس کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ مستقبل میں اداکاری پر اپنی پوری توجہ دینا چاہتی ہیں۔
اس سے قبل سال 2021 میں بھی سلینا گومز نے اپنی گلوکاری کے حوالے سے کہا تھا کہ وہ اس حوالے سے آخری کوشش کرنا چاہتی ہیں، کیونکہ انہیں لگتا ہے لوگ انہیں بطورِ گلوکارہ سنجیدگی سے نہیں لیتے۔
واضح رہےکہ گزشتہ سال اکتوبر میں سلینا گومز نے سوشل میڈیا سے دوری کا بھی اعلان کیا تھا۔
انہوں نے غزہ کی صورتحال پر دلبرداشتہ ہو کر سوشل میڈیا سے کچھ عرصے دور رہنے کا اعلان کرتے ہوئے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ وہ لوگوں کو ظلم اور تکلیف سے بچانے کے قابل نہیں ہیں، معصوم لوگوں کو قتل ہوتے دیکھ کر ان کا دل ٹوٹ گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ وہ دہشتگردی کی مذمت کرتی ہیں ، اور کسی بھی طبقے یا گروہ سے نفرت کرنا، اسے تشدد اور دہشتگردی کا نشانہ بنانا اور قتل کرنا ہولناک ہے۔
سلینا گومز نے کہاکہ ہمیں تمام لوگوں خصوصا بچوں کو تشدد اور ظلم سے بچانے کی ضرورت ہے۔
گلوکارہ نے پوسٹ میں مزید لکھا کہ وہ جانتی ہیں کہ ان کی اس پوسٹ سے کوئی فرق نہیں پڑے گا اور یہی بات ان کے لیے پریشان کن ہے، اسی لیے انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ سوشل میڈیا سے کچھ عرصہ دور رہیں گی۔
انہوں نے اختتام میں لکھا کہ کاش وہ دنیا میں بہتری کے لیے کچھ کرسکتیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News