آیوشمان کھرانہ اطالوی لگژری برانڈ کی مہم کا حصہ بن گئے
اطالوی لگژری برانڈ بلغاری، مشہور رومن ہائی جیولر، نے مردوں کے لئے لمیٹڈ ایڈیشن بریسلٹ متعارف کرادیا ہے جس کا نام B.zero1 Kada ہے۔
بلغاری کی جانب سے مردوں کے لئے لمیٹڈ ایڈیشن بریسلٹ خاص طور پر بھارت کے لئے متعارف کروایا گیا ہے جو کہ موجودہ دور کے فیشن کے عین مطابق ہے۔
بلغاری کے انڈیا فرینڈ آف دی برانڈ، کی جانب سے بھارتی اداکار آیوشمان کھرانہ کو اس شاندارمہم کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
مہم کے چہرے آیوشمان کھرانہ نے بریسلٹ کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ڈیزائن روایت اورجدیدیت کا امتزاج ہے۔
دوسری جانب بلغاری کے سی ای او ژاں کرسٹوفی بابن نے اس کڑے کے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ شاندار ٹکڑا روایت اور اختراع کے انوکھے امتزاج کی نشاندہی کرتا ہے۔
اپنے منفرد ڈیزائن اور روایتی انداز کی وجہ سے یہ کڑا مردوں کو گھڑی و دیگر بریسلٹس کے ساتھ پہننے کے لئے بہت مناسب ہے۔
خیال رہے کہ بھارت میں اکثر و بیشتر مرد حضرات کڑے اور بریسلٹس پہننے نظر آتے ہیں جبکہ خاص طور پر یہ روایت سکھ برادری میں زیادہ نمایاں ہے اور اسی خیال کو مد نظر رکھتے ہوئے اطالوی لگژری برانڈ کی جانب سے لمیٹد ایڈیشن کڑا پیش کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
