بچی کو چھونے سے قبل والدین سے اجازت لینے پر اداکار عمران اشرف توجہ کا مرکز بن گئے
پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار عمران اشرف نے نجی ٹی وی پروگرام کے دوران بچی کو چھونے سے قبل اس کے والدین کی اجازت لی جس پر سوشل میڈیا صارفین اداکار کی تعریفیں کررہے ہیں۔
حال ہی میں شو کے دوران عمران اشرف اسٹیج پر بیٹھے تھے، اس دوران انہوں نے آڈیئنس میں بیٹھی بچی کو مائیک دیا اور اپنے پاس بلایا۔
ننھی بچی کو اپنے قریب بٹھانے اور چھونے سے قبل عمران اشرف نے بچی کے والدین سے اجازت لیتے ہوئے کہا کہ ’کیا میں چھو سکتا ہوں؟ اجازت ہے؟‘۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
بچی کے والدین نے اداکار کو اجازت دی اور پھر عمران اشرف نے بچی سے سوال و جواب کا سلسلہ جاری رکھا، ساتھ ہی بچی نے عمران اشرف کے نام شعر بھی سنایا جس کے بعد ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔
عمران اشرف کی جانب سے بچی کو چھونے سے قبل والدین سے اجازت لینے پر سوشل میڈیا صارفین اداکار کی تعریف کررہے ہیں۔
ماڈل نادیہ حسین نے کمنٹ کرتے ہوئے اداکار کی تعریف کی اور لکھا کہ ’اسے consent کہتے ہیں۔‘
نادیہ حسین نے مزید لکھا کہ ’بچی چھونے سے قبل اجازت مانگنا سب سے بہترین عمل ہے جو میں نے کسی بھی پاکستان کی مشہور شخصیت کی جانب سے دیکھا ہے، آپ کے لیے بہت ساری دعائیں۔‘

منیب بٹ نے بھی کمنٹ کرتے ہوئے عمران اشرف کے لیے دل کے ایموجی شئیر کیے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
