 
                                                      نیٹ فلکس نے پانچ سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلموں کی فہرست جاری کر دی
او ٹی ٹی پلیٹ فارم، نیٹ فلکس کی جانب سے دنیا بھر میں سب سے زیادہ مقبول ترین ریسلنگ شو کے متعلق اہم اعلان کردیا گیا ہے۔
اس حوالے سے جاری رپورٹس کے مطابق WWE Raw – پرو ریسلنگ کا سب سے مشہور ہفتہ وار شو – اگلے سال سے صرف نیٹ فلکس پر دستیاب ہوگا جو کہ 31 سال سے دنیا بھر کے نشریاتی ٹی وی پر دکھایا جا رہا ہے۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اس حوالے سے اسٹریمنگ پلیٹ فارم اور را کے درمیان 5 بلین ڈالر کا 10 سالہ معاہدہ ہوگیا ہے جس کے بعد 2025 میں، نیٹ فلکس WWE کے فلیگ شپ پروگرام “را” کا خصوصی نیا گھر بن جائے گا جو 1993 سے ٹیلی ویژن پر نشر ہو رہا ہے اور اس معاہدے کے تحت تمام شوز اور لائیو ایونٹس کو بھی دیکھا جائے گا۔
اس اقدام سے امریکہ سے باہر کے ناظرین WWE کے تمام ہفتہ وار شوز اور لائیو ایونٹس بھی دیکھ سکیں گے۔
اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ یہ معاہدہ پہلے امریکہ، کینیڈا، برطانیہ اور لاطینی امریکہ میں شائقین کو متاثر کرے گا اور بعد میں دوسرے ممالک تک بڑھایا جائے۔
یہ معاہدہ کھیلوں کے لائیو ایونٹس کا پورٹ فولیو بنانے کے لیے ایک اور اقدام کی نشاندہی کرتا ہے۔
خیال رہے کہ نیٹ فلکس نے پچھلے مہینے رافیل نڈال اور کارلوس الکاراز کے درمیان ٹینس کے مقابلے کے حقوق حاصل کیے تھے اور اس سے قبل فارمولا ون ڈرائیورز اور پیشہ ور افراد پر مشتمل گولف ٹورنامنٹ کو اسٹریم کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 