
بالی ووڈ کی معروف جوڑی کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع
بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف جوڑیوں کو ایک ساتھ دیکھ کر شائقین بہت خوش ہوتے ہیں اور ان کے متعلق تمام خبروں پر نظر بھی رکھتے ہیں۔
حال ہی میں انڈسٹری کی معروف جوڑی اداکارہ رچا چڈھا اور اداکار علی فضل ، جن کی شادی سال 2022 میں ہوئی تھی ، اپنے پہلے بچے کی توقع کر رہے ہیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
جوڑی نے اس خبر کا اعلان مشترکہ طور اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے پوسٹ کے ذریعے کیا ہے بتایا ہے وہ جلد ہی 2 سے 3 ہونے والے ہیں۔
ان کی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھا، “ایک چھوٹی سی دل کی دھڑکن ہماری دنیا کی سب سے تیز آواز ہے” جس پر معروف اداکار شویتا باسو پرساد، سیامی کھیر، شریا پلگاؤنکر، اور ایلناز نوروزی ان اداکاروں میں شامل تھے جنہوں نے کمنٹ سیکشن میں جوڑے کو مبارکباد دی۔
خیال رہے کہ ریچا اور علی کی ملاقات ان کی مقبول ترین فلم فوکرے کے سیٹ پر ہوئی تھی۔ انہوں نے 2022 میں ایک دوسرے سے شادی کی۔
اس سے قبل اپنی آنے والی فلم “آرٹیکل 370” کے ٹریلر لانچ ایونٹ میں بالی ووڈ اداکارہ یامی گوتم اور فلمساز شوہر آدتیہ دھر نے اپنے پہلے بچے کی توقع کی خوشی کی خبر شیئر کرکے اپنے مداحوں کو خوش کیا۔
2021 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے اس جوڑے نے اپنی فلم ‘آرٹیکل 370’ کے ٹریلر لانچ کے موقع پر حمل کی خبر کا اعلان کیا۔
علاوہ ازیں بالی ووڈ اداکار وکرانت میسی اور ان کی اہلیہ شیتل ٹھاکر بدھ کو ایک بچے کے والدین بن گئے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
’12ویں فیل’ سے شہرت پانے والے بالی ووڈ اسٹار وکرانت میسی اور ان کی اہلیہ، اداکارہ شیتل ٹھاکر، جنہیں اس ہفتے کے آغاز میں اپنے پہلے بچے کی پیدائش کا اعلان کیا ہے جس کے بعد مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News