نامور فلمساز بونی کپور نے کہا ہے کہ میری بیٹی جھانوی کپور اپنی والدہ سری دیوی کے نقش قدم پر چل رہی ہے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں بونی کپور نے بتایا کہ ان کی بیٹی اس وقت بہت ساری تیلگو فلمیں دیکھ رہی ہے اور اسے وہاں کام کرنا بہت پسند ہے۔
انہوں نے کہا کہ تیلگو سپر اسٹار رام چرن اور جھانوی کپور نئی فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گے جبکہ یہ جھانوی کپور کی دوسری تیلگو فلم ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ جھانوی کی والدہ سپر اسٹار سری دیوی نے بھی مختلف زبانوں کی فلموں میں کام کیا تھا اور ان کی بیٹی بھی والدہ کے نقش قدم پر چل رہی ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ کی ڈیبیو تیلگو فلم ’دیورا‘ جلد ریلیز ہونے والی ہے جس میں وہ جونیئر این ٹی آر کے ساتھ ایکشن میں نظر آئیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
