شاہ رخ خان اور سہانا خان کی فلم ’کنگ‘ کس ہالی ووڈ فلم سے متاثر ہے؟
بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان سوجوئے گھوش کی ہدایت کاری میں بننے والی اپنی اگلی فلم میں اپنی بیٹی سہانا خان کے ساتھ اسکرین شیئر کرنے کے لیے تیار ہیں۔
رپورٹس کے مطابق فلم ’کنگ‘ کی شوٹنگ کا آغاز جلد ہی ہوگا جو کہ ایک ایکشن تھرلر فلم ہوگی جس کے لئے شاہ رخ خان اور ان کی بیٹی کی مشترکہ ٹریننگ بھی جاری ہے۔
فلم ’کنگ‘ کے حوالے سے جاری ہونے والی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس کی کہانی ہالی ووڈ کی کلاسک فلم لیون: دی پروفیشنل سے متاثر ہے، جو کہ سال 1994 میں ریلیز کی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق، لیون، شاہ رخ خان کی ہر وقت کی پسندیدہ فلموں میں سے ایک ہے اور وہ اس سے متاثر فلم کو بڑے پردے پر لانے کے لیے تیار ہیں۔
خیال رہے کہ کنگ کی شوٹنگ کا آغاز مئی 2024 تک ہوجائے گا اور 2025 میں یہ فلم بڑے پردے پر ریلیز ہوگی۔
یہ پہلے ہی 2025 کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلم ہے کیونکہ اس میں کنگ خان بطور کنگ ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
