Advertisement
Advertisement
Advertisement

معروف بھارتی اداکار کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

Now Reading:

معروف بھارتی اداکار کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل
بھارتی اداکار

معروف بھارتی اداکار کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

بالی ووڈ کے معروف سینئر اداکار متھن چکرورتی کی اچانک طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سینئر اداکار متھن چکرورتی کو ہفتے کی صبح مبینہ طور پر سینے میں درد کی شکایت کے بعد انہیں کولکتہ کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

رپورٹ میں بتایا کہ وہ بے چین محسوس کر رہے تھے جس کے بعد انہیں فوری طور پر نجی اسپتال لے جایا گیا اوراور اس وقت ان کا علاج جاری ہے۔

دوسری جانب اداکار کے اہل خانہ نے ان کے اسپتال میں داخل ہونے کی اطلاعات پر ابھی تک کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے اور اسپتال نے بھی ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

خیال رہے کہ اداکار متھن چکرورتی ، جو آخری بار مونی رائے، سبھاشری گنگولی، شرابنتی چٹرجی اور پوجا بنرجی کے ساتھ ڈانس ریئلٹی شو ڈانس بنگلہ ڈانس میں جج کے طور پر نظر آئے تھے، کو جنوری 2024 میں پدما ایوارڈ – پدم بھوشن – سے نوازا گیا تھا۔

Advertisement

علاوہ ازیں متھن چکرورتی نے اب تک ہندی، بنگالی، اوڈیا، بھوجپوری، اور تامل سمیت دیگر ہندوستانی زبانوں میں تقریباً 350 فلموں میں کام کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر