
بھارتی اداکارہ سونم باجوہ کا پاکستانی اداکار کے ساتھ فوٹو شوٹ وائرل
بھارت سے تعلق رکھنے والی مشہور اور معروف اداکارہ سونم باجوہ اور پاکستانی اداکار احسن خان کے شوٹ کی مشک ہر سو پھیل گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی پنجابی اداکارہ سونم باجوہ اور احسن خان کو فوٹو شوٹ میں رومانوی انداز میں دیکھا گیا ہے جو کہ ایک مشہور پاکستانی فیشن برانڈ کے لیے کیا گیا ہے۔
سونم اور احسن کی شاندار ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر چرچا کا باعث بنی ہوئیں ہیں جس میں دونوں کی جوڑی کو بہت پسند کیا جارہا ہے۔
ویڈیو کا آغاز ایک خوبصورت کار میں سونم باجوہ کی انٹری کے ساتھ ہوتا ہے، بعد ازاں احسن خان کو سونم کی خوبصورتی کو کینوس پر لاتے ہوئے بڑی توقعات کے ساتھ کیپچر کرتا ہے اور ایک خواب کی طرح ختم ہوتا ہے۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
شیئر کی گئی تصویروں میں سے ایک میں سونم کڑھائی والے جامنی رنگ کے لباس میں ملبوس دکھائی دے رہی ہیں جب کہ احسن خان جامنی رنگ کی قمیض کے ساتھ اپنے لُک کی تکمیل کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
واضح رہے کہ بھارتی اداکارہ کا کسی بھی پاکستانی برانڈ یا اداکار کے ساتھ یہ پہلا پراجیکٹ ہے جس کی شوٹنگ بیرون ملک کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ اداکارہ سونم باجوہ متعدد بار پاکستان کا دورہ کرنے اور کام کرنے کی خواہش سمیت سرحدپار موجود ان کے مداحوں سے ملاقات کرنے کی خواہش کا اظہار کرچکی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News