Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈان 3 کیلئے مختص بجٹ کتنا ہے؟

Now Reading:

ڈان 3 کیلئے مختص بجٹ کتنا ہے؟
ڈان 3

ڈان 3 کیلئے مختص بجٹ کتنا ہے؟

فرحان اختر بالی ووڈ میں سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے ہدایت کار ہیں کیونکہ ان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلمیں جیسے دل چاہتا ہے، لکشیا، ڈان، اور ڈان 2 کو مداحوں نے بہت پسند کیا ہے۔

فرحان اختر اب اگست سے ڈان 3 کی ہدایت کاری کے لیے تیار ہیں جو کہ ممکنہ طور پر ان کے کیریئر کی سب سے بڑی فلم ہوگی او اس کا بجٹ بھی بہت زیادہ ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈان 3 سب سے مہنگی فرنچائز فلم ہوگی، “ڈان 1 اور ڈان 2 شاہ رخ خان کے ساتھ اچھے بجٹ پر بنائی گئی تھیں، لیکن ڈان 3 کے ساتھ فرحان اختر کا مقصد ایک عالمی فلم بنانا ہے۔ ڈان 3 کا وژن صرف بالی ووڈ کی ایکشن فلموں کا مقابلہ کرنا نہیں ہے، بلکہ یہ بھی ہے عالمی سطح پر ڈان 3 ایک ایکشن تھرلر بنانے کی کوشش ہے جس کے لیے رنویر سنگھ سے بہتر کوئی نہیں ہے۔‘‘

ذرائع نے مزید بتایا کہ ڈان 3 کو 10 کروڑ روپے کے بجٹ میں بنایا جائے گا جس میں 275 کروڑ، پرنٹ اور پبلسٹی کے اخراجات کو مدنظر نہیں رکھا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ “اس ایکشن فلم کو اس طرح سے تصور کیا گیا ہے کہ ڈان 3 اسپائی یونیورس کے خلاف کھڑی ہے۔ تاہم، جو چیز ڈان 3 کو بالی ووڈ کی دیگر ایکشن فلموں سے الگ کرتی ہے، وہ مرکزی کردار ہے، جس میں منفی عناصر کے شیڈز ہیں۔”

Advertisement

ڈان 3 رتیش سدھوانی اور فرحان اختر کے دل کے بہت قریب ہے، یہ فلم 2025 میں ریلیز ہوگی اور اس میں رنویر سنگھ کے ساتھ کیارا ایڈوانی مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر