معروف بھارتی ماڈل انتقال کر گئیں
بھارت کی معروف اداکارہ و ماڈل پونم پانڈے 32 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ و ماڈل پونم پانڈے کا انتقال جمعرات کی رات کو سروائیکل کینسر کی وجہ سے ہوا۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اس حوالے سے ان کی ٹیم کی جانب سے بھی ایک آفیشل بیان جاری کیا گیا ہے جس میں ان کی موت کی زیر گردش خبر کی تصدیق کی گئی ہے۔
پونم پانڈے کے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ میں لکھا گیا، ’’آج کی صبح ہمارے لیے مشکل ہے۔ آپ کو یہ بتاتے ہوئے انتہائی دکھ ہوا کہ ہم نے اپنی پیاری پونم کو سروائیکل کینسر کی وجہ سے کھو دیا ہے، غم کے اس وقت میں، ہم رازداری کے لیے درخواست کریں گے۔‘‘
خیال رہے کہ پونم پانڈے کو سال 2011 میں اس وقت شہرت ملی جب انہوں نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے کے متعلق ایک پوسٹ کیا تھا جبکہ ان کے اداکاری کیرئیر کا آغاز 2013 میں متنازعہ فلم سے ہوا تھا۔
اس کے علاوہ انہوں نے ‘فیئر فیکٹر: کھتروں کے کھلاڑی’ اور ‘لاک اپ’ جیسے شوز میں بھی حصہ لیتے ہوئے رئیلٹی ٹیلی ویژن میں بھی قدم رکھا جس سے ان کی شہرت میں مزید اضافہ ہوا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
