 
                                                      پرینیتی چوپڑا کا فلم ’چمکیلا‘ کیلئے 15 گانے ریلیز کرنے کا اعلان
بالی وڈ کی اداکارہ اور اب گلوکاری کے میدان میں بھی قدم رکھنے والی پرینیتی چوپڑا نے اپنی آواز میں فلم ’چمکیلا‘ کیلئے 15 گانے ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔
بھارتی سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق پرینیتی چوپڑا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایاکہ وہ جلد ہی نامور فلمساز امتیاز علی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’چمکیلا‘ میں نظر آئیں گے اور وہ اس فلم کیلیے اپنی آواز میں 15 گانے بھی ریلیز کریں گی۔
ذرائع کے مطابق چمکیلا فلم پنجابی موسیقار وگلوکار امر سنگھ چمکیلا کی زندگی پر مبنی ہے جس میں پرینیتی چوپڑا ان کی بیوی امرجوت کا کردار ادا کر رہی ہیں۔
امتیاز علی کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم رواں سال سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 