
فریال محمود نے اپنی ’طلاق‘ سے کیا سیکھا؟
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی پرکشش و با صلاحیت اداکارہ فریال محمود ویسے تو اپنے لکس اور فیشن کی وجہ سے جانی جاتی ہیں لیکن ساتھ ہی ان کی فٹنس کے بھی خوب چرچے ہیں۔
فریال محمود ہٹ ڈرامہ سیریز بابا جانی، عنایہ، داسی اور لال عشق میں اپنے کرداروں کے لئے جانی جاتی ہیں۔
ماڈل اور اداکارہ فریال محمود اکثر اپنی شادی ٹوٹنے پر بات کرتی ہیں اور طلاق نے ان کی زندگی پر کیا اثر ڈالا اس حوالے سے بھی انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایاہے۔
ان کا کہنا ہےکہ قسمت کا لکھا کبھی ٹل نہیں سکتا اور ان کی قسمت میں سابق شوہر دانیال راحیل کے ساتھ علیحدگی لکھی تھی تو اس رشتے کا ختم ہونا لازم تھا۔
انہوں نے کہاکہ طلاق کا مقصد زندگی کا خاتمہ نہیں ہوتا بلکہ یہ نئی زندگی کی شروعات ہوتی ہے لیکن ہمارے معاشرے میں طلاق کو آج بھی ممنوع سمجھا جاتا ہے
فریال محمود نے بتایا کہ ان کے سابق شوہر نے انہیں کام سے وقفہ لینے اور اپنے لیے کچھ وقت نکالنا سکھایا۔
یہ بھی پڑھیں: خود کو مکمل کرنے کیلئے شادی نہیں کی تھی، فریال محمود
ان کا کہنا ہےکہ وہ جلد ہی سیٹل ہو جائیں گی اور اس بار وہ مختلف طریقے سے کام کریں گی، اگر انہیں اُس وقت اتنی عقل اور سمجھ ہوتی جتنی کہ اب ہے تو وہ اپنی شادی میں مختلف چیزیں کرتیں۔
فریال محمود نے کہاکہ اگر وہ سمجھدار ہوتیں تو اپنے سابق شوہر دانیال راحیل سے شادی نہیں کی ہو تی۔
انہوں نے بتایاکہ اپنی والدہ کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے کہ انہوں نے شادی کی کیونکہ وہ عالمی وبا کے دوران لاک ڈاؤن میں اپنے بچوں کو آباد ہوتا دیکھنا چاہتی تھیں۔
اداکارہ و ماڈل نےکہا کہ وہ نہیں چاہتیں کہ ان کے اور سابق شوہر دانیال راحیل کے بارے میں مزید باتیں کی جائیں کیونکہ شادی ہر انسان کا نجی مسئلہ ہے اور ہمیں کسی کی ذاتی زندگی پر تبصرہ کرنے کا کوئی حق نہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News