
درفشاں سلیم نے نیا ہیئر اسٹائل اپنا لیا
درفشاں سلیم کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کی با صلاحیت اور خوبرو اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے۔
نامور اداکارہ درفشاں سلیم ڈرامہ سیریلز بھڑاس، پردیس اور کیسی تیری خود غرضی میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
اداکارہ کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 3.2 ملین سے زائد ہے، وہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر، ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
انسٹاگرام پر انہوں نے اپنی چند تازہ ترین تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں نیا ہیئر اسٹائل اپنائے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکارہ کے لاکھوں مداحوں کو ان کا یہ نیا انداز کافی پسند آیا ہے اور سب ان کے لئے اپنی پسندیدگی کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
سوشل میڈیا پر اداکارہ کی ایک ڈانس ویڈیو کافی وائرل ہو رہی ہے ، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ کسی شادی کی تقریب میں بھارتی گانے ’آجا نچ لے‘ پر اپنی رقص کی مہارت کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News