Advertisement
Advertisement
Advertisement

سابق گلوکار گوہر ممتاز کا فرحان سعید سے متعلق اہم انکشاف

Now Reading:

سابق گلوکار گوہر ممتاز کا فرحان سعید سے متعلق اہم انکشاف

سابق گلوکار گوہر ممتاز کا فرحان سعید سے متعلق اہم انکشاف

سابق گلوکار گوہر ممتاز نے فرحان سعید سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔

معروف پاکستانی میوزک بینڈ ’جل‘ کے سابق گلوکار و اداکار گوہر ممتاز نے حال ہی میں دیئے گئے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ فرحان سعید نے جل بینڈ سے اس لیے علیحدگی اختیار کی تھی کیوں کہ وہ عاطف اسلم بننا چاہتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ گلوکار فرحان سعید نے عاطف اسلم کے مقابلے میں بہت محنت کی، میں فرحان کو یہی بات سمجھاتا تھا کہ کہیں جانے کی ضرورت نہیں، لیکن فرحان سعید نے بات نہ مانی اور انہوں نے بالی ووڈ جانے کے لیے بینڈ کو خیرباد کہہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ فرحان سعید کی جانب سے بینڈ چھوڑنا ان کے لیے بہت تکلیف دہ وقت تھا، انہوں نے فرحان سعید کو سمجھایا بھی کہ عاطف اسلم کو صحیح گاڑی مل گئی ہے، وہ ٹھیک وقت پر چلے گئے، ہر کوئی ایسی قسمت والا نہیں ہوتا ہے۔

گوہر ممتاز نے کہا کہ اس وقت فرحان سعید کو عاطف اسلم بننا تھا، وہ بالی ووڈ جانا چاہتے تھے، بعد ازاں ان کی کہی ہوئی باتیں سچ بھی ثابت ہوئیں کیوں کہ بالی ووڈ کے پاس اور بھی بہت بڑے گلوکار ہیں۔

Advertisement

یاد رہے کہ جل بینڈ 2002 میں بنایا گیا تھا جس میں عاطف اسلم اور فرحان سعید بھی تھے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر