
فرحان سعید کی ’جہاں آرا’ کیساتھ پہلی پوسٹ وائرل
پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار و گلوکار فرحان سعید نے اپنی ننھی شہزادی ’جہاں آرا’ کے ساتھ پہلی تصویر مداحوں کے لئے شئیر کردی ۔
فرحان سعید نے انسٹاگرام پر یہ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ’پکچر کرٹسی عروہ حسین‘۔
اسی کے ساتھ فرحان سعید نے دل والے ایموجی کے ساتھ مزید لکھا کہ’نیا ٹریول پروٹوکول’۔
اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہےکہ فرحان سعید بچوں کی سفری حفاظتی بیگ میں اپنی بیٹی جہاں آرا کو گود میں لیے جا رہے ہیں۔
اداکارہ اور ان کی اہلیہ عروہ حسین کی جانب سے ائیرپورٹ پر کلک کی گئی اس تصویر میں باپ بیٹی کی محبت بغیر کسی الفاظ کے واضح طور پر محسوس کی جاسکتی ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
فرحان سعید اور عروہ حسین 2016 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، بعدازاں شادی کے 7 سال بعداس جوڑے نے 3 جنوری 2024 کو اپنی ننھی کلی جہاں آرا کا اس دنیا میں خیر مقدم کیا۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News