ہمیں بھارت کے بجائے پاکستان کے نوجوانوں کو پروموٹ کرنا چاہیے، حسن شہریار
پاکستان کے مشہور و معروف ڈیزائنر اور اداکار حسن شہریار نے کہا ہے کہ ہمیں بھارت کے بجائے پاکستان کے نوجوانوں کو پروموٹ کرنا چاہیے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں حسن شہریار کا کہنا تھا کہ ہمارے اشتہارات میں بھارتی سلیبریٹیز کو دکھایا جاتا ہے۔ ہمارے میڈیا میں بھارتی شخصیات کو کوریج ملتی ہے لیکن بھارتی میڈیا پاکستانی سیلیبریٹیز کو نہیں دکھاتا۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
انہوں نے کہا کہ میں بھارتی عوام کے خلاف نہیں ہوں نا ان کے سیلبریٹیز سے مجھے کوئی مسئلہ ہے تاہم میں عزت دو اور عزت لو کا قائل ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے اس بات کی پرواہ نہیں کہ اگر میں سچ بولوں گا تو میرے کاروبار پر فرق پڑے گا اور بھارتی میرے کپڑے خریدنا بند کردیں گے۔
حسن شہریار نے کہا کہ کہ ہمیں پاکستان کے نوجوانوں کو پروموٹ کرنا چاہیے۔ میرے لیے پاکستان سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے۔ میں چاہتا تو دنیا کے کسی بھی ملک میں رہ سکتا تھا لیکن مجھے اپنے ملک سے محبت ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
