Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستانی فلموں کی کم کمائی کا بڑا سبب ٹکٹس مہنگے ہونا ہے، فیصل قریشی

Now Reading:

پاکستانی فلموں کی کم کمائی کا بڑا سبب ٹکٹس مہنگے ہونا ہے، فیصل قریشی

منفرد کردار، فیصل قریشی خود پر ہونے والی تنقید پر بول اٹھے

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی نے کہا ہے کہ پاکستانی فلموں کی کم کمائی کا بڑا سبب ٹکٹس مہنگے ہونا ہے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکار فیصل قریشی نے کہا کہ انہوں نے کسی کے دباؤ میں آکر پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش کی بات نہیں کی تھی بلکہ انہوں نے حقیقت بیان کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ تسلیم کرنا چاہئیے کہ ہمارے لوگ شوق سے ہندوستانی فلمیں دیکھتے ہیں اور ان کے گانوں پر ناچتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فلموں اور پاکستانی فلموں میں انٹرٹینمنٹ کی سطح کا فرق ہوتا ہے، جس وجہ سے ہندوستانی فلمیں مقبول ہوتی ہیں۔

فیصل قریشی نے کہا کہ 2019 سے قبل جب بھارتی فلمیں پاکستانی سینماؤں میں لگتی تھیں، تب کی پاکستانی فلموں کی کمائی کا موازنہ آج کی پاکستانی فلموں کی کمائی سے کریں تو بات سمجھ جائیں گے۔

Advertisement

اداکار نے کہا کہ پاکستانی فلموں کی کم کمائی کا ایک بڑا سبب یہاں کے ٹکٹس مہنگے ہونا بھی ہے، جب کہ 200 سے 250 ٹکٹ ہوگا تو ہر کوئی شوق سے فلم دیکھے گا لیکن جب ٹکٹ 1200 سے شروع ہوگا تو وہ شخص چاہے گا کہ جتنے پیسے خرچ کر رہا ہوں، فلم بھی ایسی ہی ہو۔

فیصل قریشی کا مزید کہنا تھا کہ اگر سینما کا ٹکٹ 200 ہوگا تو کوئی بھی شخص یہ شکوہ نہیں کرے گا کہ اس نے زیادہ پیسے خرچ کیے ہیں، اس لیے اسے فلم بھی اتنی ہی اچھی چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر