
گانے ’شمبھو‘ کے ساتھ اکشے کمار کا گلوکاری کے میدان میں ڈیبیو
بالی ووڈ کے ایکش ہیرو، کھلاڑی اور فٹنس فریک اداکار کے اعزاز کے ساتھ اکشے کمار نے اب گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا ہے۔
حال ہی میں اداکار اکشے کمار نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا جو کہ ان کے بھگوان ’شیو‘ پر مبنی ہے اور وہ خود اس گانے پر پرفارم کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اکشے کمار شیو بھکت ہیں، جو ان کے زیادہ تر مداحوں کو معلوم ہے اور ٹھیک مہا شیو راتری سے ایک ماہ قبل، اداکار نے گانے ‘شمبھو’ کا میوزک ویڈیو شیئر کیا ہے تاکہ لوگوں کی توجہ حاصؒ کی جاسکے۔
اس گانے کو گانے کیلئے اکشے کمار کا ساتھ سدھیر یدھونشی اور وکرم منٹروز نے دیا ہے اور اسے ٹائم میوزک کی جانب سے ریلیز کیا گیا ہے۔
تین منٹ طویل ویڈیو میں اداکار کو بھرپور توانائی کے ساتھ رقص کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ استعمال کئے جانے والے گرافکس نے اسے مزید دلچسپ بنادیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News