شعیب ملک کی دوسری شادی؛ ثانیہ مرزا پھٹ پڑیں
20 جنوری کو سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب ملک نے معروف پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید سے دوسری شادی کی تھی۔
شعیب ملک کی جانب سے دوسری شادی کے اعلان کے بعد اُن کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا نے ایک طویل پوسٹ جاری کردی۔
ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ہرخاموشی کے پیچھے ایک طوفان چُھپا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ زندگی میں ہزاروں چیزوں سے گزرتے ہیں جن سے متعلق لوگوں کو علم بھی نہیں ہوتا، آپ ایسی چیزوں سے گزرے ہوتے ہیں جو آپ کو ہلا کر رکھ دیتی ہیں، تبدیل کردیتی ہیں، توڑ دیتی ہیں، آپ کو تعمیر کرتی ہیں اور سکھاتی ہیں کہ اتنا مضبوط کیسے بننا ہے جتنا کہ آپ نے کبھی سوچا بھی نہیں ہوتا۔
ان کا کہنا تھا کہ سب سے بڑھ کر آپ وہ ہیں جو آپ ہیں، اس لیے اگر اگلی بار ان چھوٹی چیزوں کی وجہ سے جانچے جو اس نے دیکھیں، اور مداخلت کرے تو یاد رکھیں کہ آپ کن چیزوں سے گزرے ہیں، اور مسکراتے ہوئے چلتے رہیں کیونکہ آپ کے پاس کسی دوسرے پر ثابت کرنے کے لیے کچھ نہیں ہے۔
ثانیہ مرزا نے مزید لکھا کہ آپ پہلے ہی اپنے آپ پر بہت کچھ ثابت کرچکے ہیں جو طوفانوں سے گزرچکا ہے اورکیونکہ آپ نے خود اس طرح سنبھال رکھا ہوتا ہے تو لوگوں نے وہ دیکھا تک نہیں ہوتا۔
یاد رہے کہ شعیب ملک نے پہلی شادی اپریل 2010 میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے کی تھی۔

مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
