
بوبی دیول کا ’اینیمل‘ میں وائرل ڈانس اسٹیپ کس کا آئیڈیا تھا؟
بالی وڈ اداکار بوبی دیول نے سپر ہٹ فلم ’اینیمل‘ میں ولن کا مختصر کردار نبھایا ، جسے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔
ولن کے کردار میں بوبی دیول کی شاندار پرفارمنس کو دیکھ کر مداحوں نے ان سے اس کردار کو اینیمل کے سیکوئل میں دوبارہ نبھانے کی فرمائش کردی ہے۔
فلم میں اپنی پندرہ سے بیس منٹ کے اسکرین ٹائم پر مبنی بوبی دیول کے اس منفی کردار نے ناقدین اور شائقین کو بھی اپنی جاندار اداکاری کے سحر میں مبتلا کردیا ۔
یہاں یہ بات قابل ذکرہے کہ اس فلم میں بوبی دیول کی دبنگ انٹری پر ایک ایرانی لوک گانا ’ جمال کادو‘ لگایا گیا، جس پر ان کے گلاس کے ساتھ کیا گیا ڈانس اسٹیپ بھی خوب وائرل ہوا۔
حال میں اپنے ایک انٹرویو میں اداکار بوبی دیول نے بتایاکہ فلم ’اینیمل‘ میں شامل یہ وائرل ڈانس اسٹیپ ان کا اپنا آئیڈیا تھا۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
رنبیر کپور کی فلم ‘اینیمل’ اور جمال کادو کے ڈانس اسٹیپ کے بخارمیں پاکستانی اداکار بھی مبتلا ہو گئے ہیں ۔
اس وائرل ویڈیو میں اداکارہ کنزہ ہاشمی کو صبور علی کے ہمراہ فلم کے گانے ‘جمال کادو’ پر بوبی دیول کی ہو بہو نقل کرتے ہوئے رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
اداکارہ کی مذکورہ ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پسند کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News